اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت خارجہ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر غیر ملکی سفراءکو بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد جہانزیب خان نے تفصیلات سے آگاہ کیا، سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی نے بھی بریفنگ میں شرکت کی،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی، پاکستان میں معدنی ذخائر، کان کنی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں پر بریفنگ دی گئی، سرمایہ کاروں کے تحفظ، منافع کا حصول، ون ونڈو آپریشن بھی بریفنگ کا حصہ تھا، پاکستان نے حال ہی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا، کونسل فوری فیصلہ سازی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کا "ون ونڈو” پلیٹ فارم ہے۔