اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عون عباس بپی نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔سینیٹر عون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔