اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈریپ نے ملک بھر سے جان بچانے والی ادویات کی کمی کو دور کرنے کے لئیے کمیٹی تشکیل دے دی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈریپ سید ضیا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ایک سو سے زائد ادویات کی قلت ہے ۔ادویات کی قلت کو ختم کرنے کے لئے کمیٹی تجاویز بھی دے گی ۔ کمیٹی کو ادویہ ساز اداروں اور امپورٹر سے بھی رابطہ کرنے کا اختیار ہوگا۔کمیٹی جان بچانے والی ادویات کی قلت کو دور کرنے کے لئیے قائم کی گئی ہے ۔کمیٹی ڈریپ کے کسی بھی ڈویڑن سے معلومات لینے کی مجاز ہو گی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایوب ڈپٹی ڈائریکٹر سلاطین کمیٹی کے ممبر ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نورالعین اور آسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسد بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں ۔