لاہور (نمائندہ خصوصی) عوام کو بجلی کے بلوں میں لگائے گئے بے جا ٹیکس اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ہائی وولٹ جھٹکوں کا سامناکرنا پڑے گا۔ غریب عوام پر آئے روز ٹیکسوں کی بھرمار کے بعد گورنر ہاوس انتظامیہ کھانے پینے کی اشیاءپر 75 لاکھ خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گورنر ہاوس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاءکے لیے 75 لاکھ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ گورنر ہاوس لاہور کے لیے 10 کلو دیسی گھی، 20 کلو گری بادام،5 کلو چھوارے کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔گورنر ہاوس انتظامیہ نے گورنر پنجاب کے نام پر 10 کلو شہد، 5 کلو پستا،20 کلو چیز،10 کلو بادیان خطائی،150 بوٹلز کافی جار سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاءکے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ گورنر ہاوس لاہور کے زیر استعمال ٹیوٹا، سوزوکی اور دیگر گاڑیوں کے مکینیکل ٹرانسپورٹ سامان کے لیے 10 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے ہیں۔