لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کردیا۔لاہور سے دوسرے شہروں کے کرایوں میں 200 سے 300 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اب لاہور سے کراچی کا کرایہ 5800 سے بڑھ کر 6100 روپے ہو گیا ہے۔لاہور سے پشاور کا کرایہ 2200 سے 2350 روپے ہو گیا ہے، کوئٹہ کا کرایہ 4200 سے بڑھا کر 4400 روپے کر دیا گیا ہے۔مری کا کرایہ 2200 سے بڑھ کر 2400 روپے ہو گیا جبکہ پشاور کا کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لٹراضافہ کر دیا ہے۔