کراچی (نمائندہ خصوصی ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر جامعہ کراچی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر کے ڈائریکٹر کی میرٹ کے برخلاف تقرری کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔محمد ابراہیم شیخ نامی شخص کی چیئر کے ڈائریکٹر کی تقرری کے سلسلے میں کی گئی درخواست اورہدایت منظرعام پر آگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی نے محکمہ بورڈ و جامعات کی ہدایت پر تقرری کا خط بھی تیار کرلیا ہے۔درخواست وزیر اعلی ہاﺅس کی جانب سے محکمہ بورڈز و جامعات کو بھیجی گئی ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ براہ کرم تقرری کے لیے کارروائی کی جائے۔واضح رہے کروڑوں روپے کے فنڈز سے قائم شہید بینظیر چیئر میں طویل عرصے سے کوئی ڈائریکٹر نہیں ہے اور جب سے یہ چیئر قائم ہوئی ہے کوئی قابل ذکر تحقیق نہیں کی گئی ہے۔