اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر مہیا کئے جاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ افراط زر کے دباو کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلا س تواتر سے منعقد کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اصلاحی اقدامت اٹھائے جارہے ہیں اور قوائد و ضوابط کے مطابق صوبائی حکومتیں پیشگی اقدمات اٹھائیں تاکہ عوام تک ریلیف پہنچانے کے لئے تمام سٹیک ہالڈرز اپنا موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے عوام کو اشیائے ضروریات مناسب دام پر مہیا کئے جاسکیں۔