لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر کا ذمہ دار ن لیگ کو قرار دیا۔ کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ ملک کا بیٹرا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی،جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا الیکشن کروائیں۔