کراچی (نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ مستقبل کے پالیسی ریٹ پر پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے۔ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے پالیسی ریٹ پر پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود کا فیصلہ کرنے کا قانونی ادارہ ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 14 ستمبر کو ہے جس میں شرح سود پر فیصلہ ہوگا۔