راولپندی (کامرس رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و صدر سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میڈم شمیم آفتاب کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر انتظام بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کیا ریلی سےخطاب کرتے میڈم شمیم آفتاب نے کہا کہ نگران حکمران پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے جبکہ
پی ڈی ایم کے ٹولہ نے عوام دشمن پالیسیوں سے ملکی نظام کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ عوام کا جینا محا ہوچکا ہے غریب مہنگائی کی چکی میں مکمل پس چکا ہے ۔بجلی گیس کے بلوں اور پیٹرول بموں کی وجہ سے عوام خود کشی پر مجبور ہو گئے ہیں بیورو کریسی اور اسٹبلشمنٹ عیاشیوں مصروف ہے انھوں نے مزید کہ پاکستان کو ائی ایم ایف اور حکمران ایلیٹ کے چنگل سے آزاد کرایا جائے ۔ میڈم شمیم آفتاب اور احتجاجی ریلی کےشرکاء کا مطالبہ کیا کہ کہ نگران حکمران عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے تمام ٹیکسوں کو فی الفور واپس لے اور غریب کو جینے کا حق دیا جائے