اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاںشروع کر دی گئیں،روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے،پٹرول کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے،قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری ورزات خزانہ، وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے کیا جائے گا ،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویزد ی گئی ہے۔