اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایشیاءکپ کے آغاز پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں 15 سال بعد ایشیاءکپ کا انعقاد خوش آئند ہے، ایشیاءکپ میں شرکت کے لیے پاکستان میں آنے والی کرکٹ ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں،پاکستان میں ایشیاءکپ کا انعقاد خوشگوار ماحول میں ہو گا اور شرکت کرنے والی ٹیمین بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی،پاکستانی شائقین کرکٹ کو اپنے کرکٹ گراو¿نڈز میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، سپیکر قومی اسمبلی کا ایشیاءکپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے ایشیاءکپ کا پاکستان میں انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی کی ایشیاءکپ کی پروقار افتتاحی تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور مینجمنٹ کو مبارکباددی ہے۔