اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آئندہ ماہ امریکہ، سعودی عرب اور کینیا کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کینیا کا دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، نگران وزیر اعظم کا دوسرا دورہ سعودی عرب کا ہوگا جس میں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔انوار الحق کاکڑ ستمبر کے تیسرے ہفتہ میں امریکہ کا دورہ کریں گے، نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی وفد کے ہمراہ 19 ستمبر کو روانگی متوقع ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا باقاعدہ ہائی لیول اجلاس 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا۔