بیجنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین 10 چین میں میں ہو رہی ہیں جن میں جنگی منظرناموں کی تربیت پر توجہ دی جائے گی۔ چینی میڈیا کے مطابق چین اور پاکستان کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقیں چین میں ہورہی ہیں،مشترکہ مشقیں شاہین 10 چین کے شمال مغربی علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہیں، شاہین سیریز کی 10ویں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ، فضائی دفاع، جوابی اقدامات، قبضے اور کنٹرول کے آپریشنز مشقوں میں شامل ہیں ، مشترکہ تربیتی مشقوں میں جنگی منظرناموں کی تربیت پر توجہ دی جائے گی، مشقوں میں آپریشنل حکمت عمل سمیت تربیت اور کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا ۔ چین میڈیا کا کہنا ہے کہ مشقوں میں لڑاکا اور دیگر طیارے ، زمینی افواج ، میزائل دستے، ریڈار اور سگنل کور بھی شامل ، چینی بحری ہوابازی کے یونٹ بھی مشترکہ تربیتی مشق میں حصہ لے رہے ہیں ، ذرائع کا بتا نا ہے کہ پاک فضائیہ کے 4.5جنریشن اومنی رول جے 10سی طیارے پہلی بار بیرون ملک مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں،پاک فضائیہ کے ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈرز بھی مشقوں میں شامل، پی ایل اے ائیرفورس کے جے 10 سی، جے 11 اور جے 16 بھی مشقوں میں حصہ ہیں، مشقوں کے دوران بحری اہداف کو نشانہ بنانے سمیت زمین سے فضا میں اہداف کو نشانہ بنانے کی مشق بھی ہو گی، چینی اور پاکستانی فضائیہ نے "شاہین (ایگل)” مشترکہ تربیتی مشقوں کا آغاز مارچ 2011 میں کیا تھا ۔