اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔ عمران خان کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔ سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 ستمبر کو ہوگی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فریقین سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دو ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔