اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی میں رکاوٹ بن گیا۔سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پہلے سے 30 اگست (آج) بدھ تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے لیے حکم بھی دے رکھا ہے۔