کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئین پاکستان کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی سندھ گوٹھ آباد ہاﺅسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 دستخط کیے بغیر واپس کردیا۔کامران ٹیسوری نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے بل اسمبلی کو واپس بھیج دیا، اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہا کہ بل میں ایکٹ 1987 کے سیکشن 3 میں ترمیم کی گئی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ترمیم کے تحت مستحق شخص کو 3 گھنٹہ زمین الاٹ کرنے کا اختیار ہوگا، نظرثانی کے لئے میں بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔