کراچی (بیورو رپورٹ)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ملک کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ فاشسٹ حکومت کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم محض اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے کی گئی۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو لوٹو باہر بھاگ جا یا وزیراعظم بن کراپنے خلاف ثبوت مٹادو۔عمران اسماعیل نے کہا کہ نیب کے پر کاٹ کر امپورٹڈ حکومت نے کرپشن کو سرکاری درجہ دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ساتھ ہونے والا کھلواڑ فاشسٹ حکومت اور سہولت کاروں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوگا، قوم ان سے حساب ضرور لے گی۔