لاہور(نمائندہ خصوصی) بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست شہری شیخ محمد لطیف نے دائر کی جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹرسٹی ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلی عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، استدعا ہے عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دیا جائے۔