کراچی (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کے لیے ہر جگہ تنگ کر دیں گے۔نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کر رہے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو نہیں بخشیں گے اور ان کے لیے ہر جگہ تنگ کر دیں گے۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں بہت زیادہ اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہوتی ہیں، شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ منشیات کے پھیلاو کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پولیس کی نفری موجود ہے جو متاثرہ علاقوں میں موبائلز میں گشت کریں گی، آئی جی سندھ تجربہ کار ہیں جب کہ ڈی جی رینجرز بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں۔