کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ میڈیکو لیگل بل 2023 کی منظوری دے دی۔بل میں طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سمیت طبی نظام کے دیگرضابطوں سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ترمیم کے مطابق سندھ میڈیکولیگل ایڈوائزری بورڈ قائم کیا جائے گا۔بورڈ کے چیئرپرسن سیکرٹری ہیلتھ ہوں گے۔بورڈ ممبران میں ڈی جی سندھ فرانزک سائنس لیبارٹری، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس (انویسٹی گیشن)، ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس(آپریشن)،پراسیکیوٹر جنرل سندھ یا ان کا کوئی نمائندہ (بی پی ایس 19 تک), محکمہ صحت کے دو طبی ماہرین اور چیف پولیس سرجن شامل ہوں گے۔