اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمشنر کی صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر کا ملاقات سے انکار غیرآئینی قرار دیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ،درخواست عباد الرحمان لودھی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہاگیاکہ الیکشن ایکٹ کی کسی شق کی بنیاد پر صدر کے آئینی اختیار سے انکار ممکن نہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت قرار دے کہ صدر مملکت ہی 90 دن کے اندر انتخابات کی تاریخ دینے کے اہل ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوتے ہیں، صدر مملکت 90 دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے نگران حکومت کی سمری کے محتاج نہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ نگران حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہوتا۔