کراچی (نمائندہ خصوصی) 9مئی کے پرتشدد واقعات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9مئی واقعات کے خلاف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کے درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ٹیپو سلطان تھانے میں درج مقدمے میں فردوس شمیم نقوی سمیت دو ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔جبکہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے اعتراض عائد کیا۔ عدالت نے کہا کہ ایک ملزم کی 2، 2 درخواستیں دائر کی گئیں، درخواستوں کا مسئلہ پہلے حل کریں پھر ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔خصوصی عدالت نے مقدمے میں 17 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخرکر دیا۔