کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاس میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہیں،نئی حلقہ بندیوں کے بغیر شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئی منصفانہ حلقہ بندیوں کیلئے ایم کیو ایم پاکستان تمام آئینی و قانونی راستہ اختیار کرے گی۔