اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی تین رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سائفر کیس سے متعلق تحقیقات کیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان سے سائفرگم ہونے سے متعلق سوالات کیے اور انہوں نے ٹیم کے سامنے خفیہ سائفر مراسلہ گم کرنے کا ایک بار پھراعتراف کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کررہے تھے۔