لاہور (نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر سنگین اقتصادی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا،ملک آئینی اور قانونی بحران کا شکار ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، مسئلہ سیاسی سے زیادہ اقتصادی ہو گیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر سنگین اقتصادی بحران پے قابو نہیں پایا جاسکتا ،الیکشن کب ہوتے ہیں کسی کے حکم پر ہوتے ہیں یہ ثانوی مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پیٹرول کے نرخ اور بجلی کا بل غریب کا سب بڑا مسئلہ ہے۔پاکستان میں پہلی مرتبہ چینی اور آٹے کا ایک ہی بھا ﺅ170روپے فی کلو ہوگیا ہے ، غریب آٹا خریدے ، بجلی کا بل ، گھر کا کرایہ دے یا بچوں کی فیس دے ، ساری چیزیں ایک تنخواہ میں ممکن نہیں ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام سنگین ترین معاشی اور سیاسی بحران کے شکنجے میں آ گئے ہیں ، غریب کا گھر چلانا اب بنیادی مسئلہ ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا اور اس مسئلہ پر قابو پانا حکومت کی سب سے اہم ترین ذمہ داری ہے۔