کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ،پیر کو شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان بھی ہے۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔