کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ کے سابق وزیرمکیش کمارچاولہ مبینہ طورپرنیب کے ریڈارپرآ گئے۔ مختلف محکموں اور فنانشل اداروں سے صوبائی وزیرکے فرنٹ مین اورایک ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف تفصیلات طلب کرلیں ۔نیب مراسلے کے مطابق اداروں کو دستیاب شواہد اورتفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ نیب نے مکیش چاولہ کے فرنٹ مین حسن شریف اورایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کےڈپٹی ڈائریکٹر وحید شیخ کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔نیب مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ حسن شریف اور وحید شیخ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کےشواہد ملے ہیں،تحقیقات نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک اورمحکمہ ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی ہے۔