کراچی( نمائندہ خصوصی) نیب کی جانب سے سندھ حکومت کے مختلف اداروں کو کے فرنٹ مین پرائیویٹ پرسن حسن علی شریف اور ایکسائیز اینڈ ٹئسیکشن کے دو عہدوں پر تعنیات ڈپٹی ڈائریکٹر وحید شیخ کے غیر ملکی دوروں اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی زرائع کا کہنا ہے کہ موٹر رجسٹریشن ونگ میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے ٹیکسوں میں کھربوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ۔ اور محمکہ ایکسائز کے افسران کو محکمہ ایکسائز کے تمام شعبہ جات کو ٹھیکے پر دیا گیا اور سرکاری افسران کو ٹھیکیدار بنا دیا گیا ۔۔ جس کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کی ساکھ بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز کے افسران کی عزت و وقار مجروح ہوا ۔ زرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جگ ہنسائی کروانے والے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ ۔ حسن علی شریف اور وحید شیخ کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا ہے