کراچی(نمائندہ خصوصی)بچوں کی ویکسی نیشن نہ کرانے پر والدین کو سزا ہو گی اور جرمانہ بھی کیا جائے گا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 کی توثیق کردی ہے۔ بل کا مقصد صوبے میں بیماریوں اور وبائی امراض کی امیونائزیشن، ویکسینیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے، بل کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ (1) کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا پچاس ہزار روپے تک کے جرمانہ یا دونوں سزا دینے کا مجاز ہو گا۔