کراچی (نمائندہ خصوصی) ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کے واقعے بعد ایک بار پھر شہریوں نے ایک بار پھر ان کو مار پیٹ کر بھگا دیا۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان کراچی کے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جمعہ کو ایک بار پھر کے الیکٹرک کا عملہ غصے میں بھرے عوام کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہوگیا۔کراچی کے علاقے احسن آباد میں کے الیکٹرک عملے پر شہریوں کے تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حوالے سے ترجمان کےالیکٹرک اویس منشی کا کہنا ہے کہ بجلی کے غیر قانونی کنڈے اتارنے کے دوران عملے پر حملہ کیا گیا، متعلقہ تھانے میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔