اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںامیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔نیول چیف نے نگران وزیر دفاع کو علاقائی میری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کی دفاعی تیاریوں سے آگاہ کیا۔نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نےنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نگران وزیر دفاع کا استقبال کیا۔نگران وفاقی وزیر نے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ بعدازاں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے وزیر دفاع کا تعارف کرایا گیا۔ نگران وفاقی وزیر نے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔نیول چیف نے نگران وزیر دفاع کو علاقائی میری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کی دفاعی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ امیرالبحر نے پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں اور ٹرینگ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔نگران وزیر دفاع نے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اور علاقائی بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔