اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ، مجموعی شرح 25.34فیصد تک جا پہنچی ،گزشتہ ہفتے 22 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،12 کی قیمتوں میں کمی،17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔جمعہ کو ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،12 کی قیمتوں میں کمی،17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فی کلو پیاز 16 روپے مہنگا ہوا ،دال مسور کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی ،لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے ،انرجی سیور بلب 14 واٹ 6 روپے مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش فی کلو 8 روپے،دال مونگ 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،چھوٹا گوشت فی کلو 4 روپے،ہڈی والا موٹا گوشت بھی 2 روپے مہنگا ہوا ۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 27 روپے سستے ہوئے ،زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے کی کمی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر فی کلو 2 روہے،اپری چاول 3 روپے اور کیلے فی درجن بھی 2 روپے سستے ہوئے ،20 کلو کے آٹے کا تھیلا 7 روپے کی کمی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق سرسوں کا تیل،ویجیٹیبل گھی اور برینڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ۔