اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر قیادت جمعیت علماء اسلام کے چودہ رکنی وفد نے ملاقات کی جسمیں وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفد کے بٹگرام سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے چیئرلفٹ واقعہ میں متعلقہ حکام کی موثر اور بروقت کارروائی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیاوزیراعظم کی طرف سے ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔