لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پاکستان میں نئی تعینات ہونے وال برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جاتی امراءرائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے برطانوی ہائی کمشنر کے جاتی امرا پہنچنے پر استقبال کیا۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر اور مریم نواز میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔