نواب شاہ( نمائندہ خصوصی )نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری صاحب کی والدہ کی نماز جنازہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری ، سید مراد علی شاہ ، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رؤف صدیقی، ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔
بعدازاں میت کو آبائی قبرستان بالوجا قبا قبرستان پہنچادی گئیں، جہاں انہیں سپرد خاک کیا گیا، تدفین میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی رہنما موجود ہیں۔