کراچی( بیورو رپورٹ )
سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ بلاول بھٹو ، بختاور بھٹو ، آصفہ بھٹو کی دادی وفات پا گئیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئی ہیں جوکہ کافی عرصے سے علیل تھیں مرحومہ زرین آرا عرف چمنی بیگم کو تدفین کے لئے نواب شاہ لایا جائگا۔
ذرائع کے مطابق والدہ کی تدفین میں شرکت کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری۔ بلاول بھٹو۔ محترمہ فریال ٹالپر۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ۔آصفہ بھٹو۔بختاور خصوصی فلائٹس سے نواب شاہ پہنچیں گے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق
سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ میں سپردِ خاک کیاجائگا۔ واضح رہے سابق صدر
آصف علی زرداری کے والد مرحوم حاکم علی زرداری کی دو شادیاں تھیں جن میں بلقیس بیگم اور زرین آرا ان کی بیویاں تھیں
ذرائع کے مطابق مرحومہ زرین آرا بیگم آصف علی زرداری کی رضاعی والدہ تھیں ۔