لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سات رکنی وفد انتخابی عمل پر مشاورت کے لئے آج ( جمعہ ) الیکشن کمیشن کا دورہ کرے گا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کو آج (جمعہ ) 25 اگست کی صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن آنے کی دعوت دی گئی ۔جس پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 7 رکنی وفد تشکیل دیا تھا ۔وفد مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں، سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، خیبرپختونخوا ہ کے صدر انجینئر امیر مقام اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ پر مشتمل ہے۔