اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا ہے جہاں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں سعودی سفیر نے نگران وزیر خارجہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔نواف بن سعید المالکی نے سعودی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ملاقات میں پاک، سعودیہ باہمی تعلقات، خصوصاً تجارت و سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔