کراچی(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر)حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں 2 ہفتوں میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نظر آئے گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ گھروں سے شاپنگ کے لیے جانے والی فیملیز کے ساتھ وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کرنے والے ملزمان 5 ہزار روپے میں ضمانت پر چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔نگراں وزیرداخلہ نے کہاکہ اسنیچنگ اور دیگر جرائم پر کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔بریگیڈیئر(ر)حارث نواز نے کہاکہ گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد اور شکار پور میں کریک ڈاﺅن پلان کر رہے ہیں۔