ٹھٹھہ(نمائندہ خصوصی) حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک بچے اور دوخواتین سمیت7 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم ہوا ، حادثے میں سات افراد جاں بحق اور 15کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچے سمیت دوخواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ،جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ آرہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں نادر بروہی، غلام حسین،مختیار علی ،محمد علیز، ذوالفقاراور دیگر شامل ہیں ۔حادثے کے 6 زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد ریفر کردیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔