اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں ویکسین کی اہل 85 فیصد آبادی کی انسداد کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی جس کے بعد طبی ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے شہریوں پر بوسٹر ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،شہری ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو فیصد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ دو فیصد ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے ایک مریض انتقال کرگیا۔