اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران حکومت اور آئی ایم ایف حکام کے درمیا ن مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے ساتھ پہلی با رابطہ مذاکرات کو محور گردشی قرضہ ہوگا، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے پلان پر مذاکرات ہوں گے، اس ضمن میں ورچول بات چیت گزشتہ شام ہوئی ہے،وزارت خزانہ حکام نے گردشی قرضہ کا ادائیگی پلان دینا شروع کر دیا ہے ،آئی ایم ایف نے اس ضمن میں حکومتی پلان پر مزید تفصیلات طلب کررکھی ہیں،قرضے کی ادائیگی کے لیئے اسکیم پر بریفنگ ڈاکٹر شمشاد دیں گی،400 ارب روپے کے قرضے کی ادائیگی کے بعد نگران حکومت کو 90 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا امکان ہے، اس ادائیگی کے بعد اس سیکٹر کا گردشی قرضہ 1200 ارب رہ جائے گا۔