۔گلگت ( نمائندہ خصوصی ) گلگت کے قریبی گاؤں رحیم آباد میں شاہراہ قراقرم پر المناک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ہنزہ سے گلگت آنے والی سیاحوں کی ہائی ایس گاڑی خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو گہری کھای میں جا گری جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق 10 زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں اور تمام زخمیوں کو پی ایچ کیو اور سٹی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے جس میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جاں بحق و زخمیوں کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے، جو سیروتفریح کی غرض سے گلگت بلتستان آ ئے تھے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ صبح کے وقت پیش آیا۔ ریسکو 1122 کے مطابق ہلاک شدگان و زخمیوں میں سرفراز خالد،فیصل،وسیم،شازیہ سرفراز،سحر،صباء،محمد عامر،امراء سرفراز،عروا وسیم،عبد اللہ وسیم،فوزیہ وسیم،محمد ضرار،سنارا خالد،ڈرائیور عامر و دیگر شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ناموں سے معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی میں دو خاندانوں کے افراد شامل تھے جنکا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے یاد رہے رحیم آ باد میں جس جگہ پر حادثہ پیش آ یا ہے وہاں پر پہلے بھی کئی حادثے ہو چکے ہیں۔