کراچی (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل کےلیے توانائیاں صرف کریں گے۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت محدود وقت کے لئے آئی ہے، اپنی آئینی ذمےداری ادا کرنے کےلیے پر عزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرول پراسس کو مانیٹر کرنے کےلیے تمام توانائیاں لگائیں گے اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔
نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوگی کہ الیکشن کا انعقاد غیرجانبدارانہ اور آزادانہ ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہر شہری کے حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔