کراچی (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے رانی پور میں حویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے رانی پور حویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہا جا رہا ہے لڑکی امانت کے طور پر پیر سہیل شاہ کی حویلی میں رکھی گئی تھی۔نگراں وزیراعلی سندھ نے کمشنر سکھر کو انکوائری کرکے فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا لڑکی کوفوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔