اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)ملک میں مون سون کا ایک اور اسپیل داخل ہو گا،محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 23 اگست کو مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں اپنا اثر دکھائیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 27 اگست کے دوران کشمیر،گلگت،مری،اسلام آباد،راولپنڈی،پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے ،24 سے 26 اگست کے دوران خیبرپختونخواہ،پنجاب،کرم،لکی مروت،ڈی آئی خان،کرک وزیرستان میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اور 25 اگست کو ڈیرہ غازی خان راجن پور موسی خیل بارکھان ذوب قلات میں تیز ہواو¿ں اور بارش کا امکان ہے ،23 اور 26 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی اسلام آباد پشاور گوجرانولہ لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، مری گلیات گلگت بلتستان خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اور 26 اگست سے شمال مشرق بلوچستان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ہے۔