اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سانحہ جڑانوالہ سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔سانحہ جڑانوالہ سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے بینچ تشکیل دے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر (آج) منگل کو سماعت کرے گا اور بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔علاوہ ازیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔