اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اپیلوں پر سماعت بدھ کو کرے گی،پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیلوں پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔