اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی باہمی تجارت کا حجم بہت جلد ایک ارب سے تجاوز کر جائے گا۔ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دونوں ممالک کی باہمی تجارت 900 ملین ڈالر کے قریب ہے جو بہت جلد ایک ار ب ڈالرسے تجاوز کر جائے گی۔
بنگلہ دیش کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 48 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے جبکہ پاکستان کو بنگلہ دیش کی برآمدات 14 فیصد بڑھی ہیں۔